وزیر ِداخلہ کی نادرا اور پاسپورٹ حکام کو بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کو مہیا کی جانے والی سروسز میں مزید بہتری لانے کی ہدایت

کوئی افسر یا اہلکار تارکین وطن کے لئے بلا وجہ مشکلات کا باعث بنے، کسی غیر قانونی کام یا کرپشن میں ملوث پایا جائے تو اسے بغیر کسی توقف بیرون ملک پوسٹنگ سے واپس بلا کر چارج شیٹ کیا جائے، بیان

جمعہ 29 اپریل 2016 21:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا اور پاسپورٹ حکام کو بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کو مہیا کی جانے والی سروسز میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم شہری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی خدمت اور انکو مہیا کی جانے والی سروسز کی بہتری کیلئے ہر ممکنہ طریقہ برؤے کار لایا جائے۔

جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا اور پاسپورٹ حکام کو بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کو مہیا کی جانے والی سروسز میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی ہے ۔ بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حالیہ بیرون ملک دورے کے دوران بائیومیٹرک اور آن لائن ریجسٹریشن کے حوالے سے تارکین وطن کی طرف سے شکایات نوٹس میں لائی گئیں جن کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

بیرون ملک مقیم شہری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی خدمت اور انکو مہیا کی جانے والی سروسز کی بہتری کیلئے ہر ممکنہ طریقہ برؤے کار لایا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کوئی افسر یا اہلکار تارکین وطن کے لئے بلا وجہ مشکلات کا باعث بنے، کسی غیر قانونی کام یا کرپشن میں ملوث پایا جائے تو اسے بغیر کسی توقف بیرون ملک پوسٹنگ سے واپس بلا کر چارج شیٹ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :