وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس کے بیرون ملک تعینات افسران کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس

متعلقہ حکام کو جھاڑ پلا دی، تنخواہیں فوری جاری کرنے کا حکم

جمعہ 29 اپریل 2016 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاسپورٹ آفس کے بیرون ملک تعینات افسران کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو جھاڑ پلا دی اور افسران کی تنخواہیں فوری جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بیرون ملک میں تعینات محکمہ پاسپورٹ کے افسران کو چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا سختی سے ٹوٹس لے لیا ہے اور اس ضمن میں متعلقہ حکام کی سرزنش کی ہے اور انہیں کہا ہے کہ وہ تنخواہ کا معاملہ حل کرنے کیلئے وزارت خزانہ سے رابطہ کریں اور تنخواہوں کی فوری ادائیگی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :