فاٹا کو ملک کے دوسرے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا چاہتے ہیں،صدر ممنون

قبائلی عوام کی سماجی اور قتصادی ترقی کو یقینی بنائیں گے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا،گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات

جمعہ 29 اپریل 2016 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ فاٹا کو ملک کے دوسرے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا چاہتے ہیں۔ قبائلی عوام کی سماجی اور قتصادی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔ جمعہ کے روز صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات ہوئی۔

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

عارضی طور پر بے گھر افراد کی بروقت اور بحالی ہمارا عزم ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کی بجائے گی۔ ہم چاہے ہیں کہ فاٹا بھی ملک کے دوسرے ترقی یافتہ علاقوں کی طرح ترقی کرے۔ آپریشن ضرب عضب اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اس ملک سے آخری دہشت گرد نہ ختم ہوجائے۔ جبکہ اس موقع پر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ ضرب عضب سے حالت معمول پر آرہے ہیں فاٹا میں بھی امن و امان آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے آیا ہے۔ آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیے۔