Live Updates

عمران خان سے غلام محی الدین دیوان اوراعجاز چوہدری کی ملاقات ،آزاد کشمیرکے انتخابات ،ووٹر لسٹو ں بارے تبادلہ خیا ل

یہ مضحکہ خیز صورت حال ہے میں ووٹر لسٹوں کے مسئلے کو قومی سطح پر بھرپور اٹھاؤں گا ‘ چیئرمین تحریک انصاف کی ملاقات میں گفتگو

جمعہ 29 اپریل 2016 20:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکر ٹر ی جنرل غلام محی الدین دیوان اورسابق صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز احمد چوہدری نے ملاقات کی اور آزاد کشمیرکے انتخابات اور ووٹر لسٹو ں کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا ۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکر ٹر ی جنرل غلام محی الدین دیوان نے چیئر مین عمران خان کو آزاد کشمیر کی بوگس ووٹر لسٹوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

غلام محی الدین دیوان نے جعلی ووٹوں کے حوالے سے ثبوت بھی عمران خان کو دکھائے کہ اکثر جعلی اسٹیٹ سبجیکٹ بنائے گئے ہے جس میں بیٹا پہلے اورباپ بعد میں پیدا ہوا ہے ، شیخوپورہ میں اٹھانویں جعلی اسٹیٹ سبجیکٹ پر 500جعلی ووٹ بنا دیے گئے ہیں ضلعی ننکانہ 2005میں ضلع بنا ہے لیکن (ن) لیگ نے 1999,1988کے جعلی اسٹیٹ سبجکیٹ بنا کر 120ووٹ درج کروا دئیے ہیں (ن) لیگ دونمبری کرنے سے باز نہیں آتی اس لیے ضروری ہے کہ ووٹر لسٹوں کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے ،(ن) لیگ الیکشن کمیشن کے عملے کی ملی بھگت سے ووٹر لسٹوں میں گڑبڑ کر رہی ہے ، آزاد کشمیر کے انتخابات صاف اور شفاف بنانے کے لئے فوج کی نگرانی میں ہونے بہت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز صورت حال ہے میں ووٹر لسٹوں کے مسئلے کو قومی سطح پر بھرپور اٹھاؤں گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات