احسن اقبال اور چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے چےئرمین کی ملاقات ،پاک چین

اقتصادی راہداری منصوبوں پر عمل در آمد کا جائز ہ، گواد ر شہر کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق چین پاکستان کا سچا دوست ہے، سی پیک منصوبہ چین پاکستان کی قیادت اور افسران کے بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، شاؤ شی پاکستان چینی سرمایہ کاروں کیلئے پر کشش منڈی ہے، اقتصادی راہداری کا مقصد پاکستان کو جدید صنعتی معیشت میں ڈھالنا ہے،پاکستان میں سیاسی استحکام کو کوئی خطرہ نہیں، احسن اقبال کی چینی قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے چیئرمین سے گفتگو اور سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب

جمعہ 29 اپریل 2016 20:29

اسلام آباد/بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات احسن اقبال اور چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے چےئرمین ژو شاؤ شی کے ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر عمل در آمد کا جائز ہ لیتے ہوئے گواد ر شہر کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے، چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے چےئرمین شاؤ شی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ چین پاکستان کی قیادت اور افسران کے بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

چین پاکستان کا سچا دوست ہے تاہم ماضی میں پاکستان نے چین کی اقتصادی صلاحیت سے فائدہ نہیں اٹھایا، احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ دوستی کو مضبوط کرنے اقتصادی بندھن میں ڈھالنے کا خواہاں ہے،احسن اقبال نے چےئرمین ژو شاؤ شی کو دورہ پاکستا ن کی دعوت بھی دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کووزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی جانب سے جار ی کیے گئے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات احسن اقبال اور چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے چےئرمین شاؤ شی کے ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر عمل در آمد کا جائز ہ لیتے ہوئے گواد ر شہر کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے آئندہ ماہ سی پیک ورکنگ گروپس کے اجلاس منعقد کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور گوادر تا نواب شاہ گیس پائپ لائن پر گفت گو کی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کے ورکنگ گروپ کے قیام سے اقتصادی زونز پر کاتیز ہوگا۔چےئرمین شاؤ شی نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو سی پیک کو سٹار منسٹر کہا کر مخاطب کیا او ر کہا کہ سی پیک کی کامیابی کے لئے آپ کی کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ چین پاکستان کی قیادت اور افسران کے بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔چین پاکستان کا سچا دوست ہے تاہم ماضی میں پاکستان نے چین کی اقتصادی صلاحیت سے فائدہ نہیں اٹھایا۔احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم نوا ز شریف پاک چین دوستی کو مضبوط اقتصادی بندھن میں ڈھالنے کے خواہاں ہیں۔احسن اقبال نے چےئرمین شی شاؤ کو دورہ پاکستا کی دعوت بھی دی۔

دریں اثناء پاکستانی سفارت خانے اور چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے باہمی تعاون سے منعقدہ چینی سرمایہ کاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کے لئے پر کشش منڈی ہے۔ بیس کروڑ کی آبادی، دو تہائی نوجوان، آٹھ کروڑ مڈل کلاس ، بزنس فرینڈلی پالیسیاں اور بہتری سیکورٹی و معاشی صورت حال سرمایہ کاروں کو دعوت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستان ٹیکنالوجی کے ذریعے زراعت و صنعت کے شعبوں میں پیداواری صلاحیت میں اضافے کا خواہاں ہے۔ انہو ں نے کہا سی پیک کے تحت دو ہزار اٹھارہ ت دس ہزار میگا واٹ فاضل بجلی دستیاب ہوگی جب کہ جدید مواصلاتی انفراسٹرکچر بھی تعمیر ہو گا۔احسن اقبال نے کہاکہ اقتصادی راہداری کا مقصد پاکستان کو جدید صنعتی معیشت میں ڈھالنا ہے۔انہوں نے کہا چین سرمایہ کار پاکستانی بزنس مینوں کے ساتھ ملکر مشترکہ منصوبوں کے ذریعے دور س نتائج دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں سیاسی استحکام کو کوئی خطرہ نہیں۔