وزیرمملکت قانون و انصاف ظفر اللہ خان نے اپنی 3 قانونی کمپنیاں بند کرنے کا اعلان کردیا

جمعہ 29 اپریل 2016 20:29

وزیرمملکت قانون و انصاف ظفر اللہ خان نے اپنی 3 قانونی کمپنیاں بند کرنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) وزیراعظم کے خصوصی مشیر اور وزیرمملکت برائے قانون و انصاف ظفر اللہ خان نے اپنی تین قانونی کمپنیوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا، ظفر اللہ خان نے کہا کہ شفافیت اور مستقبل میں مفادات کے تصادم اور منفی نتائج کی وجہ سے کمپنیوں کو بند کیا ہے، کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس بھی بند کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ان کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف اور وزیراعظم کے خصوصی مشیر ظفر اللہ خان نے کہا کہ انہوں نے اپنی تین قانونی کمپنیوں کو مفادات کے تصادم سمیت مستقبل میں منفی نتائج برآمد ہونے پر بند کر دیا ہے اور کمپنی معاملات سے تعلق رکھنے والے بینکوں کے اکاؤنٹ بھی بند کردیئے گئے ہیں۔