وزیر داخلہ کی نادرا اور پاسپورٹ حکام کو بیرون ملک پاکستانیوں کو فراہم سروسز میں مزید بہتری لانے کی ہدایت

حالیہ بیرونی دورے کے دوران بائیومیٹرک اور آن لائن ر جسٹریشن کے حوالے سے تارکین وطن کی طرف سے شکایات نوٹس میں لائی گئیں ،ان کا فوری ازالہ کیا جائے،چوہدری نثار

جمعہ 29 اپریل 2016 20:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا اور پاسپورٹ حکام کو بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کو مہیا کی جانے والی سروسز میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بیرون ملک دورے کے دوران بائیومیٹرک اور آن لائن ر جسٹریشن کے حوالے سے تارکین وطن کی طرف سے شکایات نوٹس میں لائی گئیں جن کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے ۔

جمعہ کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار نے نادرا اور پاسپورٹ حکام کو بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کو مہیا کی جانے والی سروسز میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ حالیہ بیرون ملک دورے کے دوران بائیومیٹرک اور آن لائن ریجسٹریشن کے حوالے سے تارکین وطن کی طرف سے شکایات نوٹس میں لائی گئیں جن کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے، بیرون ملک مقیم شہری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی خدمت اور انکو مہیا کی جانے والی سروسز کی بہتری کیلئے ہر ممکنہ طریقہ برؤے کار لایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی افسر یا اہلکار تارکین وطن کے لئے بلا وجہ مشکلات کا باعث بنے، کسی غیر قانونی کام یا کرپشن میں ملوث پایا جائے تو اسے بغیر کسی توقف بیرون ملک پوسٹنگ سے واپس بلا کر چارج شیٹ کیا جائے