حافظ آباد‘عوامی تحریک کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹا?ن اور پانامہ لیکس کیخلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

جمعہ 29 اپریل 2016 20:24

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹا?ن اور پانامہ لیکس کے خلاف ایک احتجاجی ریلی یہاں راجہ چوک سے لیکر پریس کلب تک نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی راہنما میجر ر محمد سعید راجپوت، ضلعی صدر ملک شفیق الرحمن اعوان اور سیٹھ محمد ایوب نے کی۔ جبکہ عوامی تحریک کے کارکنان کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میجر ر محمد سعید راجپوت نے کہا کہ شریف برادران کی کرپشن پوری قوم پر بے نقاب ہوچکی ہے۔ جو جو بھی قومی مجرم ہے اسکا احتساب ہونا چاہئے۔ اگر لٹیروں کا احتساب نہیں ہوگا تو پھر ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوگی۔ مقررین نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹا?ن میں پنجاب کے حکمرانوں نے جس طرح خون کی ہولی کھیلی۔ شہداء کی روحیں آج بھی تڑپ رہی ہیں۔ اس سانحہ کے ملزمان کو ایک نہ ایک دن کٹہرے میں ضرور کھڑا ہونا پڑیگا۔اس موقع پر عوامی تحریک کے کارکنان نے گو نواز گوکے نعرے بھی لگائے۔

متعلقہ عنوان :