سْنّی تحریک علماء بورڈکی اپیل پریوم حمایت احتساب منایاگیا
ملک بھرکی مساجد میں کرپشن کیخلاف اور احتساب کے حق میں قراردادیں منظورکی گئیں
جمعہ 29 اپریل 2016 20:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) پاکستان سْنّی تحریک علماء بورڈکی اپیل پرجمعہ کویوم حمایت احتساب منایاگیااورملک بھرکی مساجد میں کرپشن کیخلاف اور احتساب کے حق میں قراردادیں منظورکی گئیں،جمعۃ المبارک کے ملک گیر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علماء ومشائخ کاکہناتھاکہ کرپٹ مافیاکااحتساب ریاستی اداروں کادینی وملی فریضہ ہے،اسلام نے احتساب پر بہت زور دیا گیا ہے،تاریخ اسلام احتساب کے کئی واقعات سے مزین ہے،کرپشن ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاؤٹ ہے ،کرپٹ حکمرانوں نے اقتدار کو کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے،کرپشن کے خلاف اور احتساب کے حق میں پوری قوم متحد اور ہم آواز ہے،قومی دولت لوٹنے والوں کو قانون کٹہرے میں لایا جائے،انکاکہناتھاکہ بے رحم احتساب کے بغیر ملک نہیں چل سکتا،حکمراں ٹی او آرز کواپنی اناکا مسئلہ نہ بنائیں، دہشتگردی اور کرپشن سے پاک پر امن پاکستان وقت کا تقاضا ہے، کرپشن سے نجات ہی قومی سلامتی کی ضمانت ہے ، حکمران اپنی بدنیتی ترک کرینگے توہی کرپشن کے خلاف تحقیقات نتیجہ خیز ہونگی ،پاکستان کو نئی قیادت ا ور نئے نظام کی ضرورت ہے، پوری قوم دہشت گردی کی طرح کرپشن کے خلاف جہاد میں بھی پاک فوج کے ساتھ ہے،یوم حمایتِ احتساب کے سلسلہ میں مو لا نا مجا ہد عبدا لرسو ل خان، مو لا نا شر یف الدین قذافی،مو لا نا فیا ض رضا خان،مفتی محمد سلیم نقشبندی، مو لا نا رب نواز جلالی،مو لا نا شفا قت ہمدمی، ، علامہ ریاض ہزاروی،علامہ سرفرازسیا لوی،علامہ محمد خطاب گل قادری،علامہ محمد وقا ص سلطانی ودیگرنے جڑواں شہروں میں مختلف اجتماعات سے خطاب کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.