صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہنواز نے میانوالی کیمپس میں نئے اکیڈمک بلاک کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

موچھ میں یکم ستمبر سے کلاسز کے آغاز کا اعلان ، میانوالی میں بہت جلدیونیورسٹی قائم ہو گی،بیگم ذکیہ شاہنوازکی گفتگو

جمعہ 29 اپریل 2016 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے اعلیٰ تعلیمی اقدامات کے باعث دور افتادہ علاقوں کے لئے ہائیر ایجوکیشن کا حصول اب ایک خواب نہیں رہا بلکہ آج علم کی شمع گھر گھر میں روشن ہو رہی ہے‘ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا تعلیمی وڑن آج بھی موجود ہے جس پر عمل پیرا ہو کر طالب علم ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرہائیر ایجوکیشن پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے میانوالی کیمپس یونیورسٹی آف سرگودھامیں منعقدہ سیمیناربعنوان’’ہائیر ایجوکیشن اقبا ل کی نظر میں‘‘ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ وہی اقوام کامیاب ہیں جو اپنے زور بازو سے کام لیتی ہیں اور آگے بڑھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نہ صرف وسائل فراہم کر رہے ہیں بلکہ دورافتادہ علاقوں کے دوروں کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی کر رہے ہیں۔

بیگم ذکیہ شاہنواز نے اس موقع پر موچھ میں یکم ستمبر سے کلاسز کے آغاز کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میانوالی میں بہت جلدیونیورسٹی قائم ہو گی اور ضلعی انتظامیہ کو فوری ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فزیبلیٹی رپورٹ تیار کریں جووزیراعلیٰ پنجاب کو فوری بھیجی جائے گی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہورالحسن ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ علامہ اقبال ? نے اپنی شاعری میں بار بار شاہین کا ذکر کیا ہے اور وہ شاہین ہمارے نوجوان طلبہ وطالبات ہیں جو ملکی ترقی اور استحکام کے لئے اپنے آپ کو مصروف عمل رکھیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہورالحسن ڈوگر نے کہا کہ میانوالی کے غیور عوام میں بے پناہ قدرتی مثبت صلاحتیں موجود ہیں جنہیں وہ بروئے کار لاتے ہوئے علاقے کا نام مزید روشن کر سکتے ہیں۔سیمینار سے قبل بیگم ذکیہ شاہنواز نے میانوالی کیمپس میں نئے اکیڈمک بلاک کا سنگِ بنیاد رکھا۔اس موقع پر رجسٹرار یونیورسٹی مدثرکامران ،ڈین فیکلٹی آف سوشل اینڈ بہیوریل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام ےٰسین ،ڈین فیکلٹی آف بزنس اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز پروفیسر ڈاکٹرمقبول حسین سیال،کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اور اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :