پنجاب حکومت نے 17 سرکاری سکولوں کو دانش سکول انتظامیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا

جمعہ 29 اپریل 2016 20:23

پنجاب حکومت نے 17 سرکاری سکولوں کو دانش سکول انتظامیہ کے حوالے کرنے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) پنجاب حکومت نے 17 سرکاری سکولوں کو دانش سکول انتظامیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے تحت 12 ہائی سکول 4 سیکنڈری ہائیر سکول اور ایک مڈل سکول کو دانش سکول انتظامیہ کے حوالے کیا جا ئے گا جن میں طلباکو سہولتوں کی فراہمی پر 65 کروڑ 90 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سکولوں میں 7 گرلز اور 10 بوائز سکول شامل ہیں جن میں طلباکو سوئمنگ پول، کرکٹ گرانڈ اور لائبریری کی سہولت میسر کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :