وزیر اعظم نوازشریف کواپوزیشن پر جوابی الزامات لگانے کی بجائے پانامالیکس پر اپنے آپ کو قوم کے سامنے احتساب کیلئے پیش کر دینا چاہئے‘تصادم کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا
پاکستان تحریک انصاف بہاول پور کی رہنماء شازیہ نورین خان کی بات چیت
جمعہ 29 اپریل 2016 20:22
بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف بہاول پور کی رہنماء شازیہ نورین خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کواپوزیشن پر جوابی الزامات لگانے کی بجائے پانامالیکس پر اپنے آپ کو قوم کے سامنے احتساب کے لیے پیش کر دینا چاہئے۔تصادم کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ مان کر ایک اچھی روایت قائم کی ہے۔
اب وزیر اعظم نوازشریف کو اپوزیشن کی طرف سے ٹی اوآرز(ضابطہ کار)کومشاورت کے ساتھ طے کرنا چاہئے۔ملک وقوم کامفاد یہی ہے کہ وفاقی حکومت اس اہم اور حساس معاملے میں روایتی ہٹ دھرمی کامظاہرہ نہ کرے۔پہلے ہی پانامالیکس کے انکشافات کو4ہفتے گزرچکے ہیں مگر عملاً اس سلسلہ میں کوئی پیش رفت ابھی تک نہیں ہوسکی۔(جاری ہے)
اب ٹی اوآرز کے مسئلے پر اختلافات شدت اختیارکرچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے عجلت میں خود ہی ٹی اوآرزطے کرکے رجسٹرارسپریم کورٹ کوبھجوادیئے ہیں یہ عدل وانصاف کے تقاضوں کے منافی ہے اورحکومت کے اس اقدام سے اس کی بدنیتی صاف ظاہرہوتی ہے۔انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم کاعہدہ پارلیمانی نظام میں سب سے اہم ہوتا ہے اس لیے اپوزیشن کی طرف سے سب سے پہلے وزیر اعظم کی فیملی پر لگے الزامات کی تحقیقات کے مطالبے کوحکومت اپنے لیے اناکامسئلہ نہ بنائے۔احتساب سب کا اور بلاامتیاز ہونا چاہئے۔پانامالیکس میں اب تک جن250پاکستانیوں کے نام آئے ہیں شریف فیملی کے ساتھ ساتھ ان سب کو بھی انصاف کے کٹہرے میں کھڑاکرنا ہوگا تب ہی اصل حقائق قوم کے سامنے آسکیں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے گئے ٹی اوآرزمیں اس کاٹائم فریم بھی نہیں دیا گیا۔حکومت کو ایک ٹائم فریم فائنل کرنا ہوگا جس میں جوڈیشل کمیشن اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے بصورت دیگر یہ کمیشن بھی بے نتیجہ رہے گااور آئندہ آنے والے دنوں میں حکومت کو اس کاسخت نقصان پہنچ سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.