حالیہ زلزلے اور سیلاب سے ضلع چترال میں بڑے پیمانہ پر تباہی ہوئی ہے،سلیم خان

حکومت کی جانب سے متاثرین کی داد رسی نہ ہونے پر لوگ افغانستان ہجرت پر مجبور ہوچکے ہیں،رکن اسمبلی کی پشاورمیں پریس کانفرنس

جمعہ 29 اپریل 2016 19:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سیلم خان نے کہا ہے کہ حالیہ زلزلے اور سیلاب سے ضلع چترال میں بڑے پیمانہ پر تباہی ہوئی ہے۔حکومت کی جانب سے متاثرین کی داد رسی نہ ہونے پر لوگ افغانستان ہجرت پر مجبور ہوچکے ہیں ۔پشاورمیں پریس کانفرنس اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے رکن اسمبلی سیلم خان کا کہنا تھا کہ حالیہ زلزلے اور سیلاب کے باعث چترال کے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت متاثرین کو امداد فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے جبکہ سینکڑوں خاندان افغانستان ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔سیلم خان کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال بھی پاکستان کا حصہ ہے۔ وزیراعظم ادھر ادھر چکر لگانے کی بجائے چترال کے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھے۔پریس کانفرنس میں موجود پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ حکومت کو بار بار کی درخواستوں اور سفارشات پیش کرنے کے باجود چترال کے مسلے پر ٹس سے مس نہیں ہوئی ہے۔