ایس ایس جی سی کی ٹیم کا اسٹیشن رو ڈ کی دکان پر چھاپہ،15گھر منقطع کنکشن سے گیس چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے

جمعہ 29 اپریل 2016 19:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) جیکب آبادمیں سوئی گیس کی چوری پکڑی گئی ایس ایس جی سی کی ٹیم کا اسٹیشن رو ڈ کی دکان پر چھاپہ منقطع کنکشن سے گیس چوری کرکے 15گھر چل رہے تھے ڈی سی ایم اختر لنڈ ایوب مستوئی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں سوئی گیس چوروں کے خلاف بھی کاروائی شروع ہوگئی ہے گزشتہ روز ایس جے ایم کی خصوصی ہدایات پر ڈی سی ایم لاڑکانہ اختر لنڈ ،ڈی ایم ایوب مستوئی کی سربراہی میں ایس اینڈ ایم اورجوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اسٹیشن رو ڈ پر موبائل کی ایک دوکان پر چھاپہ مارا اورکھدائی کی تو سالوں سے کی جانے والی گیس چوری پکڑی گئی ڈی سی ایم اختر لنڈ اورایوب مستوئی کے مطابق سوئی گیس کے منقطع کنکشن سے مرزا محمد اسلم نے زیر زمین گیس لائین میں پائپ لگاکر چوری کی اور اس چوری سے علاقے کے 15گھر چل رہے تھے انہوں نے بتایاکہ ہم رپورٹ بناکر کلیم اینڈ اسسمنٹ کمیٹی کراچی کو رپورٹ دیں گے جس کے بعد مذکورہ شخص پر جرمانہ عائد کیاجائے گا انہوں نے بتایاکہ جیکب آبادمیں بڑے پیمانے پر گیس چوری کی شکایات ملی ہیں جلد مرحلہ وارآپریشن شروع کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :