کالاشاہ کاکو،آبادی ریانپورہ بڑی تباہی سے بچ گئی، کچرے کے ڈھیرسے دھماکہ خیز دو راکٹ برآمد
تھانہ صدرمریدکے پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈکی مددسے بروقت کارروائی کرکے ناکارہ بنادیئے
جمعہ 29 اپریل 2016 19:47
کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) آبادی ریانپورہ بہت بڑی تباہی سے بچ گئی۔ کچرے کے ڈھیرسے دھماکہ خیز دو راکٹ برآمد۔ڈی ایس پی سرکل مریدکے کی زیرنگرانی تھانہ صدرمریدکے پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈکی مددسے بروقت کارروائی کرکے ناکارہ بنادیئے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کالاشاہ کاکوکی آبادی ریانپورہ میں لوگ نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے اپنے گھروں کوجارہے تھے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول کے قریب ایک کچرے کے ڈھیرپرپڑے ہوئے دودھماکہ خیز راکٹ دیکھ کر بذریعہ فون صدرمریدکے پولیس کو اطلاع دی جس پر ڈی ایس پی سرکل مریدکے محمداکمل تھانہ صدرمریدکے ایس ایچ او اعجازخان اے ایس آئی اصغرعلی ملک سمیت دیگرپولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے جنہوں نے ڈبم ڈسپوزل کی مددسے انہیں ناکارہ بناکرآبادی کو ایک بڑی تباہی سے بچالیا۔
مذکورہ ڈی ایس پی کے مطابق دھماکہ خیزراکٹس کابرآمدہونا چارروزقبل دہشتگردوں اورجرائم پیشہ افرادکیخلاف کئے گئے سرچ آپریشن کاردعمل ظاہرہوتاہے۔راکٹ برآمدہونے کے بعدپولیس نے علاقہ بھرکی ناکہ بندی کرکے مزیدآپریشن کی تیاری شروع کردی ہے۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.