اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کا سکھر کے سول ہسپتال کا ہنگامی دورہ

مریضوں کی جانب سے تسلی بخش جوابات ملنے پر ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر ابوبکر شیخ ، ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف کو شاباش دی

جمعہ 29 اپریل 2016 19:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے سکھر کے سول ہسپتال کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں اور انکے تیماداروں سے معلومات حاصل کیں اور مریضوں کی جانب سے تسلی بخش جوابات ملنے پر ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر ابوبکر شیخ ، ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف کو شاباشی دیتے ہوئے انہیں ہدایات دی کہ وہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید بہتر سے بہتر اقدام کریں بعد ازیں انہوں نے گذشتہ روز تشدد کا نشانہ بننے والے ڈاکٹر سے ملاقات کیں اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ملوث افراد کو فوری گرفتار کرایا جائے گا قبل ازیں انہوں نے سرجیکل وارڈ ٹو میں سی ٹی اسکن وارڈ کا معائنہ کیا اور جدید مشنریوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پر انکے ہمراہ ایم ایس سول ہسپتال سکھر ڈاکٹر ابو بکر شیخ و دیگر افسران و ڈاکٹرز صاحبان موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :