وفاقی وزیر داخلہ کا اے آر وائی کے صحافی کی گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار

دنیا بھر میں صحافی اسٹنگ آپریشنزکرتے ہیں ،کہیں بھی ان سے وہ سلوک نہیں ہوتا جو کراچی میں ہو رہا ہے،چوہدری نثار علی خان

جمعہ 29 اپریل 2016 19:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا اے آر وائی کے صحافی کی گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں صحافی اسٹنگ آپریشنزکرتے ہیں ۔کہیں بھی ان سے وہ سلوک نہیں ہوتا جو کراچی میں ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا کہ اقرارالحسن ایک با صلاحیت اور متحرک صحافی ہیں۔

انکے کام کو سراہنے کی بجائے انکے ساتھ روا رکھا گیا سلوک انتہائی نا مناسب ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ایسے اسٹنگ آپریشن پر ناراض ہونے کی بجائے ان سے سبق اوررہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔ وزیر اخلہ نے سیکریٹری داخلہ کو آئی جی پولیس سندھ سے بات کرکے معاملہ مثبت انداز میں سلجھانے کی ہدایت کی ہے ۔