جلد 10ہزار میگا واٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوجائے گی ، نواز شریف

حکومت کی ترقی سے جلانے والے کبھی بھی اپنی سازششوں میں کامیاب نہیں ہونگے، رکن قومی اسمبلی میاں عالم دادلالیکا سے گفتگو

جمعہ 29 اپریل 2016 19:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بہت جلد 10ہزار میگا واٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوجائے گی جس سے نہ صرف لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا بلکہ عوام کو سستی بجلی بھی فراہم ہوگی ،زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں اور ہماری حکومت کی ترقی سے جلانے والے کبھی بھی اپنی سازششوں میں کامیاب نہیں ہونگے۔

بہاولنگر سے رکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے موصلات میاں عالم دادلالیکا سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ عالمی ادارے ہمارے معاشی بحالی کے منصوبوں کے معترف ہیں اورمطمین ہیں ہم نے ملک میں ریکارڈمنصوبے مکمل کروائیں ہیں اور اس وقت پاکستان معاشی لحاظ سے مزید بہتری کی طرف گامزن ہے ،ہمارے مخالفین کھوکھلے نعروں پر سیاست کررہے ہیں عوام میں انہیں کل بھی مستردکیا تھا اورآج بھی مستردکررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے مخالفین کی سیاست میں الجھنے کی بجائے ملک وقوم کی ترقی کے منصوبوں پر توجہ دیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ میری طاقت میرے ملک کی عوام ہے اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں اورانکی رفتارکو مزید تیزکریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں عالم دادلالیکا نے کہا کہ عوام وزیراعظم کے ترقیاتی ایجنڈے کی بھرپورپذیزائی کررہے ہیں اوران پر مکمل اعتمادہے انہوں نے اپنے حلقہ میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل سے بھی انہیں آگاہ کیا اورضلع بہاولنگر کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو دورہ بہاولنگر کی دعوت کی۔