آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن نے سال میں 2ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی مخالفت کردی

جمعہ 29 اپریل 2016 19:32

آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن نے سال میں 2ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) کرکٹ آسٹریلیا کے اگلے سیزن کے دوران2 ڈے اینڈ ٹیسٹ میچوں کے انعقاد کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے جہاں پلیئرز ایسوسی ایشن نے اسے ایک میچ تک محدود کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ابتدا میں تجویز پید کی گئی تھی کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایڈیلیڈ میں نومبر میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی شکل دی جائے جبک پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان برسبین میں ہونے والا سیریز کا افتتاحی میچ بھی ڈے اینڈ نائٹ ہو گا۔

جنوبی افریقی کھلاڑیوں اور حکام نے اب تک اس خیال کی مخالفت کی ہے تاہم پاکستان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کیلئے تیار ہے۔آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ایلسٹر نکولسن نے کہا کہ کھلاڑیوں کے گروپ کی جانب سے موصول ہونے والے جوابات میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ اس سے کھیل کی ترقی ہے لیکن فی الحال کھلاڑی 17-2016 کے سیزن میں صرف ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کو ترجیح دیں گے۔

نکولسن نے کہا کہ پنک گیند کا ٹیسٹ میچ بنیادی طور پر روایتی لال گیند کے ٹیسٹ میچ سے مختلف ہوتا ہے اور ہمارے گیند کے رنگ، رات میں اس کے دکھنے کی صلاحیت، دن رات کے اوقات میں گیند کے مختلف رویوں اور وکٹوں کی تیاریوں کے حوالے سے تحفظات برقرار ہیں۔

متعلقہ عنوان :