قومی ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان کا نوزائیدہ بچہ انتقال کر گیا

بچے کے انتقال پر وقار یونس، اظہر علی، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کا جنید خان سے اظہار افسوس

جمعہ 29 اپریل 2016 19:32

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان کا نوزائیدہ بچہ انتقال کر گیا

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر جنید خان کا نوزائیدہ بچہ انتقال کر گیا جس پر ملکی اورغیر ملکی کرکٹرز ان سے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔قومی ٹیم کے بولر جنید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن میرے لئے بہت افسوسناک ہے کیونکہ میرے پہلے بچے کا انتقال ہو گیا ہے تاہم اﷲ کا شکر ہے کہ میری اہلیہ کی صحت بہتر ہے اور وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

جنید خان کے بیٹے کے انتقال پر قومی و بین الاقوامی کرکٹرز کی جانب سے ان سے اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔ جنید خان سے اظہار تعزیت کرنے والوں میں قومی ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس، ون ڈے کپتان اظہر علی، عمر اکمل، وہاب ریاض اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود شامل ہیں۔ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی اور پشاور زلمے کے مالک جاوید آفریدی نے بھی جنید خان سے دلی افسوس کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ جنید خان فروری 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :