نیشنل اسمبلی اسٹرٹیجک پلان کو زندہ دستاویز ہے ، سیکرٹریٹ اس حوالے سے رہنمائی کرے، ادارے کی ترقی کیلئے قومی اسمبلی ممبران سمیت ادارے کے ملازمین بھی آگے آئیں ،قومی اسمبلی کی اسٹرٹیجک پلان نگرانی کمیٹی کی سفارش

جمعہ 29 اپریل 2016 19:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی کی اسٹرٹیجک پلان نگرانی کمیٹی نے نیشنل اسمبلی اسٹرٹیجک پلان کو زندہ دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اس حوالے سے کمیٹی کی رہنمائی کرے، ادارے کی ترقی کیلئے قومی اسمبلی ممبران سمیت ادارے کے ملازمین کو بھی آگے آنے کی ضرورت ہے، کنوینئر کمیٹی مریم اورنگزیب نے کہا کہ گرین پارلیمنٹ کا منصوبہ پوری دنیا کی پارلیمان میں سے پاکستان کی پارلیمان کو ممتاز رکھتا ہے اور سورج سے توانائی حاصل کرنے والی پہلی پارلیمنٹ بن چکی ہے، تمام صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے اقدامات کریں۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کی اسٹرٹیجک پلان نگرانی کمیٹی کا اجلاس کنوینئرکمیٹی مریم اورنگزیب کی صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی ہدایت پر قائم کی گئی تھی جس میں قومی اسمبلی کے اہداف سے متعلق جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی پارلیمان کو مزید تقویت دینا اور طاقتور بنانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے جوائنٹ سیکرٹری قومی اسمبلی مینجمنٹ یونٹ نے بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ایک قانون ساز ڈرافٹنگ کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہیے جس میں قانون سازی کے حوالے سے تربیتی کورسز کروائے جاتے ہیں اور اس کا دوسرا کورس جاری ہے، اس حوالے سے افرادی قوت میں اضافہ کرتے ہوئے تحقیق اور لائبریری کے شعبے کو بھی مزید فعال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :