وزیر داخلہ چوہدری نثار غیرملکی دوروں کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

جمعہ 29 اپریل 2016 19:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار جرمنی، برطانیہ اور امریکا کے دوروں کے بعد لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پہنچے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان برطانیہ اور امریکہ کے سرکاری جبکہ جرمنی کے نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ٗ دو ہفتوں پر مشتمل ان دوروں کے دوران چوہدری نثار سب سے پہلے جرمنی میں اپنی اہلیہ کے علاج کیلئے گئے اس کے بعد وہ سرکاری دورے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے امریکہ گئے تھے۔

(جاری ہے)

بعدازاں وزیرداخلہ برطانیہ گئے تھے جہاں اہم ترین سرکاری امور نمٹانے کے بعد پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے لاہور علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچے جہاں سے وہ اسلا م آباد روانہ ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :