وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کی ،ملاقات میں ملکی صورتحال ، امن و امان اور سیکورٹی کے امور کے حوالے سے تبادلہ خیال ،وزیر اعلی نے اڈیالہ جیل میں ایم کیو ایم کی مبینہ ویڈیو کے حوالے سے ہوم سیکرٹری کو تحقیقات کا حکم دے دیا،وفاقی حکومت نے بھی ویڈیو کے حوالے سے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ۔چوہدری نثار علی خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 اپریل 2016 19:24

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کی ،ملاقات ..

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اپریل۔2016ء) : وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال، امن عامہ اور سیکورٹی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ نے اڈیالہ جیل میں ایم کیو ایم کے حوالے سے مبینہ ویڈیو بنائے جانے کے واقعہ پر وزیر اعلی سے بات کی اور بتایا کہ وفاقی حکومت نے اس ضمن میں سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو واقعہ کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔

وزیر اعلی شہباز شریف نے بھی مبینہ ویڈیو بنائے جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہوم سیکرٹری پنجاب کو بھی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ملاقات میں طے پایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت مبینہ ویڈیو بنائے جانے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔