وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ،عوامی فلاح و بہبود کے کسی منصوبے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،وسائل عوام کی امانت ہیں،صوبہ میں ایک ایک پائی کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 اپریل 2016 19:24
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اپریل۔2016ء) : وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے لئے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی نہایت اہمیت کی حامل ہے اور حکومت اس مقصد کے لئے بڑے منصوبے پر عمل پیرا ہے - صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور عوامی فلاح و بہبود کے اس منصوبے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی- وہ آج یہاں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے کئی ایک اہم فیصلے کئے گئے -وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے - حکومت آئندہ چند برس میں ہر شہری کو صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنائے گی- عوام کو آلودگی سے پاک اور صاف پانی فراہم کر کے انہیں متعدد بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے - انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے اور کفایت شعاری اختیار کرتے ہوئے بہترین منصوبے وضع کرنا ہماری ذمہ داری ہے - وسائل عوام کی امانت ہیں اور اسی مقصد کے لئے صوبہ میں ایک ایک پائی کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور بڑے منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے شفافیت اور کفایت شعاری کی ایک ایسی مثال قائم کی گئی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی- پینے کے صاف پانی جیسے اہم منصوبے کے لئے وسائل کی فراہمی میں کمی نہیں آنے دی جائے گی - انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے فرسودہ نظام کی بجائے منصوبوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے اور صاف پانی پراجیکٹ میں بھی کنسلٹنٹس کی مشاورت سے ایسی ہی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے جس سے عوام کو پینے کے صاف پانی کی مسلسل فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے- انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے اور ان منصوبوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.