Live Updates

عمران خان بیرون ملک فنڈلینے کے معاملے سے کیوں فرار اختیار کر رہے ہیں،جب احتساب ہو گا تو سب کا ہو گا، لوگوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے،جماعت اسلامی پہلے خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ کا احتساب کرے

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 29 اپریل 2016 19:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہماری ذمہ داری لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے، جب احتساب ہو گا تو سب کا ہو گا، عمران خان بیرون ملک فنڈلینے کے معاملے سے کیوں فرار اختیار کر رہے ہیں،جماعت اسلامی پہلے خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ کا احتساب کرے۔وہ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ کا پہلے احتساب کرے، خفیہ ملاقاتیں وہ کرتے ہیں جن کے دل میں چور ہوتا ہے، ہم عوام میں رہتے ہیں اور عوام میں ہی رہیں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تاجر برادری مال روڈ پر جلسہ جلوس کے خلاف احتجاج کررہی ہے،ہم نہیں چاہتے کہ ایف نائن پارک کی طرح ہماری املاک کو بھی نقصان پہنچے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمیشن کے ٹی او آرز کے تحت تمام معاملات کی انکوائری کی جا سکتی ہے، جب احتساب ہو گا تو سب کا ہو گا، کسی کو بھی نہیں نکالا جائے گا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کیس کی پیروی کرنے کیلئے عدالت میں حاضر نہیں ہوتے،جو اب آئے ہیں وہ موسم کی طرح آنے جانے والوں میں سے ہیں، ہماری ذمہ داری لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بیرون ملک فنڈلینے کے معاملے سے کیوں فرار اختیار کر رہے ہیں، انہیں اس بارے میں بھی جواب دینا ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات