Live Updates

فلم ’’مالک‘‘ پر پابندی لگا کر حکمرانوں کی کرپشن سے عوام کو اندھیرے میں نہیں رکھا جا سکتا، پابندی غیر جمہوری اور بلا جواز ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا وفاقی حکومت کی جانب سے فلم پر پابندی لگانے پر ردعمل

جمعہ 29 اپریل 2016 19:16

فلم ’’مالک‘‘ پر پابندی لگا کر حکمرانوں کی کرپشن سے عوام کو اندھیرے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فلم ’’مالک‘‘ پر پابندی لگا کر حکمرانوں کی کرپشن سے عوام کو اندھیرے میں نہیں رکھا جا سکتا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ فلم ’’مالک‘‘ پر پابندی نہیں لگانی چاہیے اور حکمرانوں کی کرپشن پر عوام کو اندھیرے میں نہیں رکھا جا سکتا۔ عمران خان نے کہا کہ اس فلم پر پابندی غیر جمہوری اور بلا جواز ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات