حکومت فاٹا اصلاحات کے تقاضوں سے بخوبی آگاہ ہے، فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ عوام کی امنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا

وزیراعظم محمد نواز شریف کی گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے گفتگو

جمعہ 29 اپریل 2016 19:09

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا اصلاحات کے تقاضوں سے بخوبی آگاہ ہے اور فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ عوام کی امنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا اور قبائلی عوام پر کوئی بھی فیصلہ مسلط نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ملاقات میں فاٹا کی ترقی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے قبائلی عوام کے جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قبائلی لوگوں نے عظیم تر قومی کاز کیلئے اپنا گھر بار اور آبائی مقامات چھوڑے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا وژن ہے کہ فاٹا کے عوام کو پاکستان کے بقیہ شہریوں کی طرح کا معیار زندگی حاصل ہو۔

متعلقہ عنوان :