وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا نجی ٹی وی چینل کے صحافی اقرار الحسن کی گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار

جمعہ 29 اپریل 2016 19:07

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی اقرار الحسن کی گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں صحافی اسٹنگ آپریشنز کرتے ہیں، کہیں بھی ان سے وہ سلوک نہیں ہوتا جو کراچی میں ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اقرار الحسن ایک باصلاحیت اور متحرک صحافی ہیں، ان کے کام کو سراہنے کی بجائے ان کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک انتہائی نامناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ایسے اسٹنگ آپریشن پر ناراض ہونے کی بجائے ان سے سبق اور رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سیکرٹری داخلہ کو آئی جی پولیس سندھ سے بات کر کے معاملہ مثبت انداز میں سلجھانے کی ہدایت کی۔