چارسدہ،معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا، تیمور سلیم خان

جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، ایس ایچ او تھانہ سر ڈھیری

جمعہ 29 اپریل 2016 18:53

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،جرائم کے خاتمے اور عوام کے قیام کیلئے عوام کا تعاون نا گزیر ہے۔ جس کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری تیمور سلیم خان نے میڈیا ہیلپ سنٹر کے صحافیوں کی ایک وفود سے بات چیت کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

تیمور سلیم خان نے جرائم کے خاتمے کیلئے عوامی تعاون کو نا گزیر قرار دیتے ہو ئے کہا کہ پولیس اور عوام کے اعتماد کی بحالی سے معاشرہ امن کی جا نب گامزن ہو سکتا ہے اور لوگ چین کی نیند سو سکیں گے ۔ تیمور سلیم خان نے کہا ہے کہ پولیس سٹیشن سرڈھیری کے حدود ہر قسم جرائم سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے جس کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کریں گے۔انہوں نے علاقے میں موجود سماجی تنظیموں و سوشل ور کروں سے اپیل کی ہے کہ شادی بیاہ اور دیگر خوشیوں کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مہم میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :