حکومت غریب عوام کو ان کے گھروں کی دہلیز تک رسائی پر یقین رکھتی ہے

چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں گفتگو

جمعہ 29 اپریل 2016 18:42

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء) موجودہ حکومت غریب عوام کی خدمت کو مقدس فریضہ سمجھتے ہوئے ان کے گھروں کی دہلیز تک رسائی پر یقین رکھتی ہے۔ یہ بات وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہدایات پر ہفتہ وار اس براہ راست پروگرام میں شرکت کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

پروگرام کے دوران چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے ملک کے چاروں صوبوں بشمول فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کے مسائل کو بذریعہ ٹیلی فون سنا۔ اس موقع پر بی آئی ایس پی کیس مینجمنٹ ٹیم کے سربراہ احمر اطہر بھی موجود تھے۔ پروگرام کے دوران بی آئی ایس پی کی مستحقین کی شکایات کو آن لائن چیک کیا گیا اورکیس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے موقع پر ہی مسائل کو حل کیا گیا۔ چیئر پرسن بی آئی ایس پی اب تک اسلام آباد سے پانچ مرتبہ، چترال اور بہاولپور سے ایک ایک مرتبہ اس براہ راست پروگرام میں شرکت کرچکی ہیں اور ایک بڑی تعداد میں شکایات حل کی جاچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :