چین کے ٹیبل ٹینس کے ممتاز کھلاڑی 2016کے ایشین کپ کے کوآرٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 29 اپریل 2016 18:42

چین کے ٹیبل ٹینس کے ممتاز کھلاڑی 2016کے ایشین کپ کے کوآرٹر فائنل میں پہنچ ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء ) چین کے ٹیبل ٹینس کے مرد کھلاڑی ژوژن اور ژانگ جیکی اپنی خواتین ہم وطن کھلاڑیوں لایو شائیون اور لائیژاؤ ژیا کے ہمراہ 216کے نخیل ایشین کپ میں گزشتہ روز اپنے کوالیفائنگ میچ جیت لئے۔ژوژن جو کہ بین الاقوامی ٹیبل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ٹی ایف) میں عالمی نمبر3ہیں ۔ جنوبی کوریا کے جنگ ژونگ سک کو 4سیٹو ں میں ہرا کر فتح یاب رہا ۔

تین مرتبہ کے ایشیائی کپ طلائی تمفغہ یافتہ ژو کا مقابلہ اب ناک آؤٹ میں لانگ سک کیہم وطن لیس سانگ سو کے ساتھ ہوگا۔ژو اکتوبر میں سارک بروکن جرمنی میں منعقد ہونے والے لائیبحر216ورلڈ کپ میں براہ راست کوآلیفکیشن کے لئے چوتھے اعزاز پر نظریں جمائے ہوئے ہے ۔ژانگ جیکی جس نے ٹورنامنٹ سے قبل چینی خبررساں ایجنسی شنہوا کو بتایا کہ یہ ایشیائی کپ 5اگست سے 21اگست سے ریوڈیجنڈرو میں 2016کی گرماہی اولمپک سے 100روز قبل اہم ٹیسٹ ہے ۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ ،چین کے وونگ چن کنگ کو 3-0سے ہرا دیا۔ژانگ کا مقابلہ اب چینی تائیپی کے عالمی نمبر72چیانگ ہنگ ۔چائی سے ہوگا۔چین کی خواتین کھلاڑیوں لائی شائی وین اور لائی ژیاؤ ژیا کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں قدرے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔لائی نے سنگاپور کی مینگ یو کو 3-1سے اورہایون کو شکست دی جسے میچ کے بعد اپنی ٹانگ میں کچھ تکلیف محسوس ہوئی ۔آئی ٹی ٹی ایف وومن ورلڈ میں عالمی نمبر 1لایو ہانگ کانگ چین کی تائی ہانہ اور جاپان کی ہرانو مایو کو شکست دیکر کورٹ سے باہر نکلیں ۔تین روزہ 2016ایشین کپ کا فائنل دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر نمائشی ہال میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :