وفاقی وزیر داخلہ کا بیرون ملک تعینات محکمہ پاسپورٹ افسران کو 4 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس‘متعلقہ حکام کی سرزنش

چوہدر ی مسئلے کے حل کیلئے سیکر ٹری داخلہ کو وزارت خزانہ سے فوری رابطہ کر نے کی ہدایت کردی

جمعہ 29 اپریل 2016 18:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بیرون ملک تعینات محکمہ پاسپورٹ کے افسران کو 4 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے سیکر ٹری داخلہ کوسیکرٹری خزانہ سے فوری رابطہ کر نے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرِداخلہ کا بیرون ملک تعینات محکمہ پاسپورٹ کے افسران کو چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کا نوٹس لے لیا،وزیر داخلہ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر متعلقہ حکام کی سرزنش کر تے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم افسران بغیر تنخواہ کس طرح گزارہ کر سکتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے سیکرٹری داخلہ کو وزارتِ خزانہ سے فوری رابطہ کرنیکی ہدایت کر دی تاکہ مسئلہ مستقل طور پر حل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :