سُنّی تحریک علماء بورڈکی اپیل پریوم حمایت احتساب منایاگیا

ملک بھرکی مساجد میں کرپشن کیخلاف اور احتساب کے حق میں قراردادیں منظورکی گئیں

جمعہ 29 اپریل 2016 18:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء ) پاکستان سُنّی تحریک علماء بورڈکی اپیل پرجمعہ کویوم حمایت احتساب منایاگیااورملک بھرکی مساجد میں کرپشن کیخلاف اور احتساب کے حق میں قراردادیں منظورکی گئیں،جمعۃ المبارک کے ملک گیر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علماء ومشائخ کاکہناتھاکہ کرپٹ مافیاکااحتساب ریاستی اداروں کادینی وملی فریضہ ہے،اسلام نے احتساب پر بہت زور دیا گیا ہے،تاریخ اسلام احتساب کے کئی واقعات سے مزین ہے،کرپشن ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاؤٹ ہے ،کرپٹ حکمرانوں نے اقتدار کو کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے،کرپشن کے خلاف اور احتساب کے حق میں پوری قوم متحد اور ہم آواز ہے،قومی دولت لوٹنے والوں کو قانون کٹہرے میں لایا جائے،انکاکہناتھاکہ بے رحم احتساب کے بغیر ملک نہیں چل سکتا،حکمراں ٹی او آرز کواپنی اناکا مسئلہ نہ بنائیں، دہشتگردی اور کرپشن سے پاک پر امن پاکستان وقت کا تقاضا ہے، کرپشن سے نجات ہی قومی سلامتی کی ضمانت ہے ، حکمران اپنی بدنیتی ترک کرینگے توہی کرپشن کے خلاف تحقیقات نتیجہ خیز ہونگی ،پاکستان کو نئی قیادت ا ور نئے نظام کی ضرورت ہے، پوری قوم دہشت گردی کی طرح کرپشن کے خلاف جہاد میں بھی پاک فوج کے ساتھ ہے،یوم حمایتِ احتساب کے سلسلہ میں مو لا نا مجا ہد عبدا لرسو ل خان، مو لا نا شر یف الدین قذافی،مو لا نا فیا ض رضا خان،مفتی محمد سلیم نقشبندی، مو لا نا رب نواز جلالی،مو لا نا شفا قت ہمدمی، ، علامہ ریاض ہزاروی،علامہ سرفرازسیا لوی،علامہ محمد خطاب گل قادری،علامہ محمد وقا ص سلطانی ودیگرنے جڑواں شہروں میں مختلف اجتماعات سے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :