روشن پاکستان مارچ دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف اہم سنگ میل ثابت ہوگا ‘ثروت اعجاز قادری

د ہشتگردی اور کرپشن کے خلاف روشن پاکستان مارچ میں عوام بھرپور شرکت کریں‘سربراہ سنی تحریک

جمعہ 29 اپریل 2016 18:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف روشن پاکستان مارچ میں عوام بھرپور شرکت کریں ،8مئی کو روشن پاکستان مارچ لاہور داتا دربار سے شروع اور اختتام پنجاب اسمبلی پہنچ کر ہوگا ،علماء ومشائخ ،تاجر ،وکلاء ،طلبہ تنظیموں کے رہنما بھرپور شرکت کرینگے ،دہشتگردی اور کرپشن نے پاکستان کو شدید نقصان پہنچایا ہے ،ایک طرف دہشتگرد عوام کی جان ومال سے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں تو دوسری طرف ملک کی دولت لوٹنے والے ملک کا استحصال اور معاشی قتل کررہے ہیں ،اقرباء پرور کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب ہونا چاہیے ،ملک کی دولت لوٹنے والے عوام اور ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں ،روشن پاکستان مارچ دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف اہم سنگ میل ثابت ہوگا ،روشن پاکستان مارچ کے ذریعے عوام کے سامنے ملک کی دولت لوٹنے والوں کے مکروہ چہروں کو بے نقاب اور کرپشن سے نجات کیلئے عوام بیداری ،شعور کو اجاگر کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے صدر شاداب رضا نقشبندی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن قوتیں ملک میں مذہبی خونریزی اور انتشار چاہتی ہیں۔ پاکستان اس وقت داخلی اور خارجی مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ ملک دشمن عالمی سازشوں کے توڑکے لیے اعتدال کا اراستہ اختیار کرنا ہوگا۔پاکستان کی ایک ایک اینچ ہمارے اکابرین کی امانت ہے ملک میں امن ،محبت بھائی چارگی اخوت اور روادری کو قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،انہوں کا کہنا تھا کہ کارکنان عوامی رابطہ مہم تیز کردیں اور روشن پاکستان مارچ میں سینہ بائی سینہ دعوت دی جائے ،سیاسی ومذہبی اور تاجروں ،وکلاؤں کو دہشتگردی اور کرپشن سے نجات کیلئے مارچ میں شرکت کی دعوت دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :