سٹی کورٹ کراچی میں جعلی خاتون وکیل پکڑی گئی

جمعہ 29 اپریل 2016 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء ) سٹی کورٹ کراچی میں جعلی خاتون وکیل پکڑی گئی ۔ سٹی کورٹ میں وکلا نے ایک جعلی خاتون وکیل کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ، کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود الحسن کے مطابق جعلی وکیل نجمہ پروین کو پکڑا گیا تو اس نے اپنے آپ کو سینئر وکیل انور منصور خان کی جونیئر ظاہر کیا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

وکلا نے جعلی خاتون وکیل کو پکڑ کر سٹی کورٹ تھانے کے حوالے کر دیا ٗ خاتون ایل ایل کی طالبہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :