پانامہ لیکس کی بیرون ملک تحقیقات ہو ہی نہیں سکتی ٗ سلیم مانڈوی والا

زیادہ سے زیادہ ٹیکس گوشواروں کو چیک کیا جا سکتا ہے، قانون بننے تک تحقیقات کے مطالبوں کی حیثیت نہیں ٗانٹرویو

جمعہ 29 اپریل 2016 18:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) سینٹ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی بیرون ملک تحقیقات ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ ٹیکس ہیون ملکوں سے نہ تو معلومات لینے کا معاہدہ ہے اور نہ ہی پاکستان میں تحقیقات کے لیے قانون موجود ہے ، زیادہ سے زیادہ ٹیکس گوشواروں کو چیک کیا جا سکتا ہے، قانون بننے تک تحقیقات کے مطالبوں کی حیثیت نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پراپرٹی قانون کے تحت پاکستانی بیرون ملک جائیداد کی ملکیت حاصل نہیں کر سکتے، قائمہ کمیٹی خزانہ میں کمیشن پر بات کرنے کے لیے سب کو بلایا ،کمیٹی اجلاس کے بعد اخذ کیا کہ تحقیق صرف پاکستان میں ہو سکتی ہے،کمیٹی پاکستان کے باہر سے ثبوت نہیں لا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آصف زرداری کی شخصیت پر رائے دی ٗ50 فیصد عالمی تجارت آف شور کمپنیوں کے ذریعے ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :