سریش رائنا نے باپ بننے کی خوشی میں آئی پی ایل کا ریکارڈ داؤ پر لگا دیا
جمعہ 29 اپریل 2016 18:14
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29اپریل 2016ء ) پہلی مرتبہ باپ بننے کی خوشی میں بھارتی بیٹسمین سریش رائنا نے آئی پی ایل میں اپنا ایک انوکھا ریکارڈ داؤ پر لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
(جاری ہے)
انڈین پریمیر لیگ کے موجودہ سیزن میں گجرات لائنز کی کپتانی کرنے والے سریش رائنا کی اہلیہ آئندہ ماہ ماں بننے والی ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے انہوں نے ہالینڈ جانے کی تیاری شروع کردی ہے جس کے باعث وہ 2008ء میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے دوران پہلی بار کسی میچ کے دوران غیر حاضر رہیں گے ۔
باپ بننے پر بے پناہ خوش نظر آنے والے 29 سالہ سریش رائنا کہتے ہیں کہ وہ جلد ہی ہالینڈ سے بھارت واپس آجائیں گے جہاں ان کی والدہ اپنی بہو پریانکا چوہدری کی دیکھ بھال کر رہی ہیں ۔یاد رہے کہ سریش رائنا اب تک انڈین پریمیئر لیگ میں 138میچز کھیل چکے ہیں جن میں سے 132میں انہوں نے چنائی سپر کنگز کی نمائندگی کی تھی جبکہ 6میچز گجرات لائنز کیلئے کھیلے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.