پاناما لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

معاملے کے حل کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا جائے ٗدرخواست میں استدعا

جمعہ 29 اپریل 2016 18:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) پاناما لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے خلاف درخواست بیرسٹر ظفراﷲ کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ پاناما لیکس کرپشن اور سیاست کا معاملہ ہے ٗاس پر جوڈیشل کمیشن کا قیام معاملے کو طول دینے کیلئے ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملے کے حل کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا جائے ۔ پارلیمانی کمیٹی پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کرے اور کرپشن ثابت ہونے پر تحریک عدم اعتماد کا حکم دیا جائے حکومتی کرپشن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا فورم موجود ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر عمل درآمد فوری طور پر روکا جائے۔