Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی مرضی کے مطابق ٹی او آرز تشکیل نہیں دیئے جاسکتے ٗمحمد زبیر

حکومت کمیشن کے ٹی او آرز کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی مثبت آراء کو خوش آمدید کہے گی ٗانٹرویو احتساب سب کا اور بلاتفریق ہونا چاہئے ٗعبد القادر بلوچ

جمعہ 29 اپریل 2016 18:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) وزیرمملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرضی کے مطابق ٹی او آرز تشکیل نہیں دیئے جاسکتے،حکومت کمیشن کے ٹی او آرز کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی مثبت آراء کو خوش آمدید کہے گی ، ہم اس معاملے پر باہمی اتفاق رائے قائم کرنا چاہتے ہیں۔ایک انٹرویو میں وزیر مملکت محمد زبیرنے بتایا کہ اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ ٹی او آرز پر اپنا نقطہ نظر واضح کرے،پاکستان تحریک انصاف کی مرضی کے مطابق ٹی او آرز تشکیل نہیں دیئے جاسکتے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں خود احتساب کے نظام پر تالے لگائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو پانچ سال کیلئے مینڈیٹ دیا ہے اور وہ حکومت کے ساتھ کھڑے بھی ہیں۔ وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ احتساب سب کا اور بلاتفریق ہونا چاہئے کیونکہ احتساب کے بغیر کرپشن کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کا دامن صاف ہے، ان کا آف شور کمپنیوں سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی پاناما پیپرز میں ان کا نام آیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات