وزیر داخلہ نے بیرون ملک تعینات محکمہ پاسپورٹ کے افسران کو چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کا نوٹس لے لیا ٗمتعلقہ حکام کی سرزنش

جمعہ 29 اپریل 2016 18:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بیرون ملک تعینات محکمہ پاسپورٹ کے افسران کو چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کی سرزنش کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق بیرون ملک مقیم افسران بغیر تنخواہ کس طرح گزارہ کر سکتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے سیکرٹری داخلہ کو وزارتِ خزانہ سے فوری رابطہ کرنیکی ہدایت کی تاکہ مسئلہ مستقل طور پر حل کیا جا سکے۔