وزیر اعظم سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات ، فاٹا مسائل پر گفتگو

قبائلی عوام کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی،نواز شریف

جمعہ 29 اپریل 2016 17:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے فاٹا کے قبائلی عوام کی وطن سے محبت کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی عوام نے قومی مفاد کے لیے اپنا گھر بار چھوڑ کر وطن پرست ہونے کا ثبوت دیا،قبائلی عوام کی یہ قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی،فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ فاٹا کے عوام کی خواہشات کے مطابق ہو گا،ن کی مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ عاید نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار وزیر اعظم نواز شریف نے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کے دوران کیا،ملاقات میں فاٹا میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا میں اصلاحات کی ضرورت سے آگاہ ہے اور فاٹامیں اصلاحات پر توجہ دے رہی ہے،انہوں نے کہاکہ فاٹا کے عوام کا معیار زندگی ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لایا جائیگا،فاٹا کے قبائلی عوام پر ان کی مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ عاید نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :