عجمان کی بلڈنگ میں لگنے والی آگ کا محرک،سِگریٹ یا کوئلے کا جلنا ہو سکتا ہے: پولیس ذرائع

جمعہ 29 اپریل 2016 17:58

عجمان کی بلڈنگ میں لگنے والی آگ کا محرک،سِگریٹ یا کوئلے کا جلنا ہو سکتا ..

عجمان: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29اپریل 2016ء) : کمانڈر ان چیف برگیڈئیرعبداللہ سلطان کے مطابق عجمان کی ایک عمارت میں لگنے والی آگ جس کی وجہ سے 300خاندان متاثر ہوئے تھے ۔سِگریٹ یا کوئلے کے جلنے کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ کمانڈر ان چیف برگیڈئیرعبداللہ سلطان نےمزید کہا کہ فرِنزک تحقیقات کے بعد یہ پتہ چلا ہے کہ عمارت میں لگنے والی آگ یا تو سِگریٹ کی وجہ سے لگی ہے یا پھر عمارت میں موجود کوئلے کی وجہ سے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے عمارت میں کافی مْقدار میں شیشہ کے استعمال کیلئے کوئلے کا استعمال کیا جاتا تھا۔ اور اس کو مختلف جگہ پر سٹور کیا گیا تھا۔ ایلومینیم کے استعمال کے بار ے میں عبداللہ سلطان نے کہا کہ ،عمارت کے ارد گرد استعمال کئے گئے ایلومینیم نے بھی آگ کو تیز کرنے میں مدد کی۔ ایلومینیم کے استعمال کے بارے میں بھی تمام محکموں کو کسی بھی عمارت کی تعمیر کا لائینسس دینے سے پہلے مکمل چھان بین کرنے کا کہا گیا ہے۔