سکرنڈ قومی شاہراہ پرٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 10افراد زخمی

جمعہ 29 اپریل 2016 17:53

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) سکرنڈ قومی شاہراہ پرٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 10افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم سے سہون جانے والی تیزرفتار وین قومی شاہراہ صابوراہوکے مقام پربریک فیل ہونے سے الٹ گئی جسکے نتیجے میں علی حسن اللہ ڈنوشاہد علی ارشاد علی مشتاق سمیت 10کے قریب افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کومقامی اسپتال داخل کیاگیا مذکورہ متاثرہ خاندان ٹنڈوآدم سے سہون شریف لعل شہباز قلندرکے مزار پرزیارت کے لیے جارہے تھے۔

متعلقہ عنوان :