لاہور جلسہ میں موقع نہ دینے پر ڈی جے بٹ ناراض

کپتان نے آئندہ جلسوں میں خدمات حاصل کرنے کی یقین دہانی کرادی

جمعہ 29 اپریل 2016 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے 128 کے دھرنے میں موسیقی کا تڑکا لگانے والے ڈی جے بٹ ناراض ہوگئے اور شکایت لیکر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور کہا کہ لاہور جلسہ میں میری خدمات کو کیوں نظر انداز کر دیا گیا ہے جس پر عمران خان نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ جلسوں میں ڈی جے بٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی ،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے میں موقع نہ دیئے جانے پر ڈی جے بٹ عمران خان کے پاس پہنچ گئے، ڈی جے بٹ نے عمران خان ، چودھری سرور ، عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی سے ملاقاتیں کی ہیں ، ڈی جے بٹ نے شکایت کی ہے کہ لاہور کے جلسے میں ان کی خدمات حاصل کیوں نہیں کی گئی ہیں جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ لاہور جلسہ کیلئے ڈی جے کامران سے ڈیل ہوگئی ہے تاہم آئندہ جلسوں میں ڈی جے بٹ کی خدمات لی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :