مصطفیٰ کمال نے پنجاب میں جلسوں کیلئے رابطے شروع کردیئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 اپریل 2016 17:48

سرگودھا ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔29اپریل۔2016ء) :پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پنجاب کے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر جلسوں کیلئے اہم اپوزیشن جماعتوں کے راہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے شروع کردیئے ہیں رمضان المبارک کے فوری بعد پاک سرزمین پارٹی سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر جلسوں کا ارادہ رکھتی ہے پہلا جلسہ راولپنڈی میں کیا جائیگا جس کیلئے انہوں نے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ملاقات کا وقت مانگا ہے سیاسی ذرائع کے مطابق دوسرا جلسہ لاہور‘ تیسرا فیصل آباد‘ چوتھا ملتان‘ پانچواں گجرانوالہ‘ چھٹا سرگودھا‘ ساتواں ڈیرہ غازی خان‘ آٹھواں بہاولپور اور نواں جلسہ ساہیوال میں کرنے کی اطلاعات ہیں پاک سرزمین پارٹی خود کو سندھ کی پارٹی کا لیبل لگوانے کی بجائے ملک گیر پارٹی کے طور پر سامنے آنا چاہتی ہے اور اسی سلسلہ میں مصطفیٰ کمال خود اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں سے رابطے کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :