دوران گشت تین افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد، دو گرفتار ایک فرار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 اپریل 2016 17:48

اوکاڑہ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔29اپریل۔2016ء) :اوکاڑہ کے نواح میں دوران گشت و تفتیش تین افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا دو گرفتار ایک فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوران تفتیش علی شیر عرف شیری سے پسٹل 30بور اور ارسلان سکنہ رام پرشاد سے پسٹل 30بور اور دوران گشت محمد سرور سکنہ ہڑل سے کاربین بارہ بور برآمد ہوئی محمد سرور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :