جعلی چیک دینے پر چھ افراد کے خلاف مقدمات درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 اپریل 2016 17:48

اوکاڑہ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔29اپریل۔2016ء):اوکاڑہ اور اس کے گرد ونواح میں جعلی چیک دینے پر چھ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظہر علی سکنہ 35ٹو آر اے نے تین لاکھ روپے مالیت کا چیک دیاالطاف سکنہ 15فور ایل نے ایک لاکھ روپے مالیت کا چیک دیامحمد حسن سکنہ سبزی منڈی پتوکی نے ایک لا کھ اور 73ہزار روپے مالیت کا چیک دیا محمد امجد سکنہ سیٹھ کالونی نے دو چیک اکیس ہزار اور چار سو روپے مالیت کے دئے احمد ندیم سکنہ ماتاں کوٹھی نے 20لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا آفتاب احمد سکنہ بصیر پور نے چھ لاکھ اور 45ہزار روپے مالیت کا چیک دیا تمام چیک ڈس آنر ہوگئے اور بنکوں سے کیش نہ ہوسکے جس پر پولیس نے مقامی عدالتوں کے حکم پرمقدمات درج کر کے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے۔