متحدہ عرب امارات: اماراتی فوجی کی طرف سے لڑکی کی عزّت لوٹنے کے مقدمے کی سماعت

جمعہ 29 اپریل 2016 17:29

متحدہ عرب امارات: اماراتی فوجی کی طرف سے لڑکی کی عزّت لوٹنے کے مقدمے ..

متحدہ عرب امارات: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29اپریل 2016ء) : ایک اماراتی فوجی کی طرف سے مبیعنہ طور پر لڑکی کی عزّت لوٹنے کے مقدمے کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق لڑکی جس کا تعلق ایتھوپیا سے بتایا جاتا ہے نے عدالت کو بتایا کہ اس فوجی نے اس کو نوکری کے بہانے اپنے پاس بلایا ۔ اس دن وہ اپنی کالے رنگ کی کار میں مجھے کہیں لے گیا ۔

اوروہاں پہنچ کر میری عزّت نہ صرف لوٹ لی بلکہ اپنے دوست کو بھی ایسا کام کرنے کے لئے میرے پاس چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

لیکن میر ی چیخ و پکار پر اس نے مجھے چھوڑ دیا ۔ آخر میں مجھے میر ی رہائش گاہ کے قریب پھینک گئے۔جبکہ جاتے ہوئے میرا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔پولیس نے اس کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کے بارے میں عدالت کو بتایا کہ ملزم کے ڈی این اے رپورٹ میں فوجی کے ڈی این اے میچ ہو گئے ہیں۔ جبکہ اپنے دفاع میں ملزم نے کہا کہ اس نے اس لڑکی سے کوہی زیادتی نہیں کی بلکہ اس کے مذکورہ لڑکی کے ساتھ پہلے سے ہی تعلقات تھے۔اس کے دوست نے بھی کسی بھی قسم کی زیادتی کی تصدیق نہیں کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 10مئی تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :