Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کو یکم مئی کو مال روڈ پر جلسے کی اجازت مل گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 اپریل 2016 17:15

پاکستان تحریک انصاف کو یکم مئی کو مال روڈ پر جلسے کی اجازت مل گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اپریل 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کو یکم مئی کو مال روڈ پر جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو مال روڈ پر جلسے کی اجازت کی تصدیق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یکم مئی کو مال روڈ پر پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ 5 بجے شروع ہو گا جو کہ رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یکم مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چئیرنگ کراس پر جلسے سے متعلق پی ٹی آئی اور ضلعی انتظامیہ کے مابین مذاکرات کے دونوں ادوار ناکام ہو گئے ہیں ۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کے تازہ ترین بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو یکم مئی کو مال روڈ پر جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات