چشتیاں ،دو گروپوں کے مابین تصادم ،لاتوں گھونسوں ،کرسیوں کا آزادانہ استعمال ،تھانہ میدان جنگ بن گیا

جمعہ 29 اپریل 2016 17:15

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) تھانہ سٹی چشتیاں میں دو گروپوں کے مابین تصادم لاتوں گھونسوں اور کرسیوں کا آزادانہ استعمال تھانہ میدان جنگ بن گیا تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی چشتیاں میں مقدمہ نمبر226/16کے سلسلہ میں تفتیش کے لیے آنے والے دو گرپوں کے مابین اس وقت لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا جب ایک مخالف فریق نے تھانہ میں گالی گلوچ شروع کی تو نوبت ہاتھا پائی پر آگئی جس پر لاتوں گھونوسوں اور کرسیوں کا آزادانہ استعمال ہوا اور سٹی پولیس اس موقع پر بے بس نظر آئی اور پولیس نے تفتیش میں آئے ہوئے بااثر افراد کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے اعلیٰ حکام کی طرف سے ہونے والی کاروائی سے بچنے کی خاطر بااثر افراد کے ساتھ آنے والے محمدعرفان ،محمد نواز ،باسط حسین ،عالم شیر ،محمد خالد کے خلاف حسبِ معمول رپٹ درج کرکے سب اچھا کی رپورٹ کر دی چشتیاں پولیس کی کمزور ایڈمنسٹریشن کی وجہ سے تھانہ سٹی چشتیاں میں آئے روز تفتیش کے سلسلہ میں آنے والی پارٹیوں کے مابین لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں عوامی ،سماجی ،شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل چشتیاں میں اے ایس پی آفسیر تعینات کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :